Sunday, September 8, 2024

پسند کی شادی کرنے پر قتل کئے جانے والے لڑکے اور لڑکی کی قبر کشائی

پسند کی شادی کرنے پر قتل کئے جانے والے لڑکے اور لڑکی کی قبر کشائی
September 13, 2017

کراچی (92 نیوز) پسند کی شادی کرنے پر قتل کئے جانے والے لڑکے اور لڑکی کی قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کی گئی۔

گذشتہ ماہ قتل کئے جانے والے لڑکے اور لڑکی کی قبرکشائی کی گئی۔ پولیس نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیا۔

پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری سے تعلق رکھنے والےلڑکا اورلڑکی شادی کرنے حیدرآباد گئے تھے۔ والدین نے بہانے سے واپس بلایا اور جرگے میں فیصلہ کرایا۔ جواں سال جوڑے کو چاقو چھری تلوار یا پسٹل کے وار سے نہیں بلکہ جرگے کے فیصلے پر کرنٹ لگا کر مارا گیا۔  

قتل کی واردارت کو اٹھائیس دنوں تک چھپایا گیا چار ملزمان گرفتار کرلیے۔

جرگے کا سربراہ سرتاج خان ابھی فرار ہےپولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے پنڈی روانہ ہوگئی ہے۔