Friday, March 29, 2024

پسند کی شادی کرنے والی دو نومسلم بہنیں اپنے آبائی شہر ڈہرکی پہنچ گئیں

پسند کی شادی کرنے والی دو نومسلم بہنیں اپنے آبائی شہر ڈہرکی پہنچ گئیں
April 14, 2019

 ڈہرکی (92 نیوز) پسند کی شادی کرنے والی دو نومسلم بہنیں اپنے شوہروں کے ساتھ آبائی شہر ڈہرکی پہنچ گئیں۔ سندھ پنجاب بارڈر پر اہل خانہ سمیت ہزاروں افراد استقبال کیلئے پہنچے۔

 ڈہرکی کی نومسلم بہنیں آسیہ اور نادیہ نے شاید خواب میں بھی نہ سوچا ہو کہ مسلمان ہونے کے بعد ان کی زندگی اتنی بدل جائےگی۔ جوڑے آبائی علاقے پہنچے تو شاندار استقبال کیا گیا۔ سندھ پنجاب بارڈر پر آسیہ ،نادیہ اور ان کے شوہروں کو ہزاروں افراد نے خوش آمدید کہا۔

آسیہ اور نادیہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ برکت  اور صفدر کے گھرانوں میں بھی  بہوؤں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ روایتی انداز میں سارے گھر کو سجایا گیا ہے۔

 رینا اور روینہ نے بغیر کسی دباؤ اور اپنی مرضی سے  اسلام قبول کرکے شادی کی تھی۔ اسلام قبول کرنے اور مسلم نوجوانوں سے شادی کے بعد ان کا نام  نادیہ  اور آسیہ   رکھا گیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے  دونوں بہنوں کو شوہروں کےساتھ جانے کی اجازت دی تھی۔