Wednesday, May 8, 2024

پسند کی شادی پر لڑکے کی ناک کاٹ دی گئی

پسند کی شادی پر لڑکے کی ناک کاٹ دی گئی
January 30, 2020
رحیم یار خان ( 92 نیوز) رحیم یار خان میں نوجوان کی پسند  کی شادی جرم بن گئی ، لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغوا کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ناک کاٹ دی ۔ یہ واقعہ چوک بہادر پور کے علاقے میں پیش آیا جہاں چند عرصہ قبل احمد سکندر نامی شخص نے پسند کی شادی  کی تھی جس کی رنجش میں لڑکی کے بھائیوں نے 15 سے زائد افراد کے ہمراہ نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے نوجوان کی ناک بھی کاٹ دی، ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے نوجوان کے ہاتھ اور پاؤں کی ہڈیاں بھی توڑ دیں ، سر میں اینٹیں مارنے جب نوجوان کی حالت غیر ہوئی تو ملزمان اسے سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے ۔ نوجوان کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا  جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ، دوسری جانب پولیس نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 15 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔