Friday, April 19, 2024

پسماندہ علاقوں میں وائرس پھیل گیا تو سنبھالنا مشکل ہو جائیگا، وزیر اعلیٰ سندھ

پسماندہ علاقوں میں وائرس پھیل گیا تو سنبھالنا مشکل ہو جائیگا، وزیر اعلیٰ سندھ
April 5, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو  پیغام میں کہا کہ اگر پسماندہ علاقوں میں وائرس پھیل گیا تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو صوبے میں صحت کی سہولیات جواب دے دیں گی ، کورونا وائرس سے  مقابلہ کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ عوام اپنے گھروں تک محدود رہیں ، سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا تو  ہی ہم مرض کا مقابلہ کر سکیں گے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں  8931کورونا ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں، کوروناوائرس پازیٹو کےشکار مزید68افراد صحت یاب ہوگئے، جبکہ  سندھ میں کوروناوائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 123ہوگئی۔