Thursday, April 25, 2024

پریکٹس میچز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اصل امتحان آ پہنچا

پریکٹس میچز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اصل امتحان آ پہنچا
May 21, 2018
لارڈز( 92 نیوز)پریکٹس میچز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اصل امتحان آ پہنچا، سرفراز الیون آج لندن پہنچیں گے، گرین کیپس اور انگلش ٹیم پہلے ٹیسٹ میں 24 مئی کو لارڈز میں ان ایکشن ہوں گے ۔ اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لئے مشاورت مکمل کر لی گئی ، ٹیم کا اعلان جلد ہوگا ۔ سرفراز الیون آج لیسسٹر شائر سے لندن  پہنچیں گے  ، قومی ٹیم گوروں کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ  میں  24 مئی جب کہ دوسرے  میں  یکم جون  کو ان ایکشن ہوں گی ۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے فٹنس مسائل پر قابو پالیا،اسٹار کھلاڑی اہم سیزیز میں وکٹیں اڑانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ سے مختصر فارمیٹ کی سیریز کے لیے مشاورت مکمل ،چیف سلیکٹر کچھ دنوں میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔