Sunday, May 19, 2024

پریوں کی وادی مالم جبہ میں دو روزہ سنو فیسٹیول کا آغاز

پریوں کی وادی مالم جبہ میں دو روزہ سنو فیسٹیول کا آغاز
December 29, 2018
سوات (92 نیوز) سردیوں میں سوات کا سیاحتی مقام مالم جبہ بین الاقوامی سیاحوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے عوام کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ پریوں کی وادی مالم جبہ میں دو روزہ سنو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ۔ یورپی ممالک اور اندرون ملک کے سیاحوں نے سنو فیسٹول کیلئے وادی سوات کے برف پوش علاقے مالم جبہ کا رخ کیا۔ سیاح مختلف کھیلوں کےذریعے برف پر خوبصورت رنگ بکھیر رہے ہیں ۔ برف باری میں سیاحوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور مختلف مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔ لاکھوں میل کا سفر کرنے والے یورپی سیاح بلاخوف ائس اسکیٹنگ اور دیگر کھیلوں سے لطف اندوزہو رہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سیاح جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے خصوصی تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس فیسٹیول میں مقامی لوگوں کا جوش و جذبہ نہ صرف بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں کی غمازی کرتا ہے بلکہ مالاکنڈ ڈویژن میں دیرپا اور پائیدار امن کو بھی فروغ دے رہاہے ۔ موسم سرما کے دوران سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس قسم کے فیسٹول کا انعقاد ایک مثبت قدم ہے جس سے سیاحت کی بحالی کے ساتھ ساتھ یہاں کی معیشیت بھی مستحکم ہو گی۔