Thursday, April 18, 2024

پریمیئرلیگ،آرسنل نے ویٹ فورڈکو شکست دیدی

پریمیئرلیگ،آرسنل نے ویٹ فورڈکو شکست دیدی
September 30, 2018
لندن ( 92 نیوز ) پریمئیر  لیگ میں کانٹے کے مقابلے جاری ہیں  ، آرسنل نے ویٹ فورڈ کو 0-2 سے شکست دے دی جبکہ چیلسی اور لیور پول کا میچ ایک،ایک گول سے برابر رہا۔ پریمئیر لیگ کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے ،  آرسنل نے ویٹ فورڈ کو دو صفرسے دھول مات دے دی ، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول  پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن کو ئی ٹیم گول اسکور  کرنے میں کامیاب نہ ہوئیں ۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے کی  جدو جہد میں نظر آئیں ،،لیکن میچ کے اکیاسویں منٹ میں ویٹ فورڈ کے کریگ نے اؤن گول کرکے آرسنل کو برتری دلا دی  ۔ چند منٹ کے وقفے کے بعد اسٹار فٹبالر میسوت اوزل نے گیند کو جال میں پھینک کر  ٹیم کو دو صفر سے میچ میں کامیابی دلائی۔ دوسرے میچ میں لیور پول اور چیلسی کے درمیان  میچ ایک ،ایک گول سے برابر رہا۔