Friday, March 29, 2024

پریمیئرلیگ فٹبال،آرسنل اور چیلسی نےاپنے میچز جیت لئے

پریمیئرلیگ فٹبال،آرسنل اور چیلسی نےاپنے میچز جیت لئے
October 8, 2018
لندن ( 92 نیوز ) پریمیئر لیگ فٹبال  میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ،اہم میچز میں آرسنل نے  فل ہیم کو 0-5 سے پچھاڑا،چیلسی نے ساؤتھ ہمپٹن کو  1-3 سے ہرایا ،مانچسٹر سٹی اور لیورپول کا میچ برابر ہو گیا۔ پریمیئر لیگ فٹبال کا ایونٹ زور و شور سے جاری  ہے ،  پہلے مقابلے میں  آرسنل کی ٹیم فل ہیم کے خلاف ان ایکشن آئی ،پہلے ہاف  میں میچ ایک ایک گول سے برابر تھا ۔ دوسرے ہاف میں آرسنل کی ٹیم چھائی رہی ، اور حریف  کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے مزید چار گولز داغ کر  میدان مار لیا۔ دوسرے معرکے میں چیلسی نے ساؤتھ ہمپٹن کے ارمان خاک میں ملائے اور صفر کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی سمیٹی ۔ آخری میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم  لیورپول کے مدمقابل آئی ،دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائیں۔