Saturday, April 20, 2024

پریمیئر لیگ ، ٹوٹہنم نے ساؤتھ ہمپٹن کو 2-5 سے شکست دیدی

پریمیئر لیگ ، ٹوٹہنم نے ساؤتھ ہمپٹن کو 2-5 سے شکست دیدی
December 26, 2017

لندن ( 92 نیوز ) پریمئیر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔ آج کے میچ میں ٹوٹہنم نے ساؤتھ ہمپٹن کو 2-5 سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ہیری کین نے 3  گول کیے ۔

ویمبلے اسٹیڈیم میں ٹوٹہنم اور ساؤتھ ہمپٹن میں پڑا جوڑا ۔ ٹوٹہنم کی ٹیم کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر چھائی رہی اور  22ویں منٹ میں ہیری کین نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلائی ۔

  پہلے ہاف کا کھیل 0-2 سے ٹوٹہنم کے نام رہا ۔ دوسرے ہاف میں سوفیان بوفالا نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو واپسی کی امید  دلوائی۔

مگر میچ کے 49ویں  منٹ میں ٹوٹہنم کی ٹیم نے تیسرا گول اسکور کر کے میچ میں پوزیشن مستحکم کر لی ۔

ساؤتھ ہمپٹن کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکی اور اسے 2-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

ہیری کین نے میچ میں گولز کی ہیٹرک کی ۔