Friday, April 19, 2024

پریمیئر لیگ میں لیور پول کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ رک گیا

پریمیئر لیگ میں لیور پول کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ رک گیا
October 21, 2019
لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں لیور پول کی لگاتار کامیابیوں کا سلسلہ رک گیا ہے ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کے درمیان دلچسپ مقابلےکے بعد میچ ایک ، ایک سے برابر رہا۔ ایونٹ کی ابھی تک ناقابل شکست ٹیم لیور پول اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملا ،  مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ریشو فورڈ نے 36 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی ۔ میچ کے 44 ویں منٹ پر لیور پول کے سادیو مانے نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن گیند ہاتھ سے لگنے کی وجہ سے گول نہ مانا گیا۔ دوسرے ہاف میں لیور پول نے میچ بچانے کی بھرپور کوشش کی اور میچ کے اختتامی لمحات میں 85 ویں منٹ میں ایڈم لالنا نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔