Monday, May 13, 2024

پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی کی فتح، آرسنل اور چیلسی کا مقابلہ برابر

پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی کی فتح، آرسنل اور چیلسی کا مقابلہ برابر
January 22, 2020
مانچسٹر (92 نیوز) پریمیئر لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں، آسٹن ولا نے ویٹ فورڈ کیخلاف میدان مار لیا، مانچسٹر سٹی نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کیخلاف کامیابی سمیٹی، جبکہ آرسنل اور چیلسی کے درمیان میچ دو،دو گول سے برابر رہا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں ایکشن اور تھرل سے بھر پور مقابلے جاری ہیں، آسٹن ولا اور مانچسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پہلے مقابلے میں آسٹن ولا کی ٹیم ویٹ فورڈ سے ٹکرائی، آسٹن ولا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویٹ فورڈ کو دو، ایک سے دھول چٹائی۔ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، دفاعی چیمپئن نے یونائیٹڈ کو ایک، صفر سے شکست دی۔ دن کے آخری میچ میں چیلسی اور آرسنل کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، دونوں ٹیموں نے جیت کی بھر پور کوشش کی لیکن میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔