Friday, May 17, 2024

پریمیئر لیگ، لیورپول کی فتح، چیلسی کو اپ سیٹ شکست

پریمیئر لیگ، لیورپول کی فتح، چیلسی کو اپ سیٹ شکست
December 15, 2019
مانچسٹر (92 نیوز) پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، لیور پول کی کامیابیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیور پول نے ویٹ فورڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0- 2گول سے ہرا دیا جبکہ چیلسی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پریمیئر لیگ کے ایک مقابلے میں لیورپول کی ٹیم نے مد مقابل ٹیم ویٹ فورڈ کوبآسانی 2-0گول سے ہرادیا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول محمد صلاح نے کیے۔ ادھر ایک اور مقابلے میں چیلسی کو بورن ماو ¿تھ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامناکرنا پڑا ، بورن ماو ¿تھ نے چیلسی کو ایک صفر سے مات دےدی۔