Sunday, May 12, 2024

پریمیئر لیگ ، لیور پول نے ساؤتھ مپٹن کو دھول چٹا دی

پریمیئر لیگ ، لیور پول نے ساؤتھ مپٹن کو دھول چٹا دی
February 2, 2020
لندن ( 92 نیوز) پریمیئر لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں ، لیورپول نے ساؤتھمپٹن  کیخلاف میدان مار لیا،    بورن ماؤتھ نے آسٹن ولا   کو پچھاڑ دیا، جبکہ چیلسی اور لیسٹر سٹی کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔ لیور پول کی ٹیم ساؤتھمپٹن کے مد مقابل ہوئی اور آغاز سے ہی حریف ٹیم پر چھائی رہی ،لیور پول نے ساؤتھمپٹن کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا،فاتح ٹیم کی جانب سے محمد صلاح نے دو گول اسکور کیے۔ دوسرے میچ میں بورن ماؤتھ  کا مقابلہ آسٹن ولا سے  ہوا،بورن ماؤتھ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو، ایک سے کامیابی سمیٹی۔ تیسرے میچ میں چیلسی اور لیسسٹر سٹی کے ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، دلچسپ مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔