Saturday, April 20, 2024

پریمیئر لیگ فٹبال،کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

پریمیئر لیگ فٹبال،کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
January 3, 2019
لندن ( 92 نیوز)پریمیئر لیگ فٹبال میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں، اہم معرکوں میں کرسٹل پیلس نے ولفز کو  ہرایا تو  مانچسٹر یونائیٹڈ نے نیو کاسل کیخلاف میدان مارا،چیلسی اور ساؤتھ ہمپٹن کے درمیان میچ برابر رہا۔ پہلے میچ میں کرسٹل پیلس کی  ٹیم ولفز کی ٹیم سے ٹکرائی اور شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کرسٹل پیلس نے دو،صفر سے کامیابی سمیٹی،پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں گول کرنے میں ناکام رہیں،کرسٹل پیلس نے دونوں گولز دوسرے ہاف میں اسکور کیے۔ دوسرے معرکے میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور نیوکاسل کے درمیان جوڑ پڑا،پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کےبرابررہا،دوسرے ہاف میں  مانچسٹر یونائیٹڈ  کے اسٹار کھلاڑی لوکاکو اور ریشفورڈ  نے گول داغ کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ آخری مقابلے میں چیلسی اور ساؤتھ ہمپٹن کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول  کے  برابر رہا۔