Friday, May 17, 2024

پریمیئر لیگ فٹبال،چیلسی کو ولفز کےہاتھوں شکست

پریمیئر لیگ فٹبال،چیلسی کو ولفز کےہاتھوں شکست
December 6, 2018
لندن ( 92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال میں  زبردست مقابلے جاری  ہیں جہاں   ولفز نے اپ سیٹ کرتے ہوئے   چیلسی کو  شکست دے دی ۔ ولفز نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، لیور پول نے برنلے کو تین ،ایک سے مات دی۔ پانچ بار پریمئیر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی چیلسی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جسے وولفز نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ چیلسی نے کھیل کے آغاز میں ہی  گول داغ کر برتری حاصل کر لی،پہلے ہاف میں چیلسی کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں وولفز نے شاندار کم بیک کیا اور 59ویں منٹ میں وولفز کی جانب سے آلونسو نے گول داغ کر حساب چکتا کر دیا، 63ویں منٹ میں جوٹا نے گیند کو جال میں پھینک کر ولفز کی برتری دو ،ایک کردی جو اختتام تک برقرار رہی ۔ وولفز نے دو،ایک سے کامیابی سمیٹ کر چیلسی کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا ، دوسرے میچ میں لیور پول نے برنلے کو تین،ایک سے   دھول چٹائی۔