Thursday, May 9, 2024

پریمیئر لیگ فٹبال ، ٹوٹنہم اور آرسنل نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

پریمیئر لیگ فٹبال ، ٹوٹنہم اور آرسنل نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
February 17, 2020
لندن ( 92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال میں زبردست مقابلے جاری ہیں ، ٹوٹنہم نے آسٹن ولا کیخلاف تین ،دو سے میدان مار لیا، آرسنل نے  نیو کاسل کو چار صفر سے مات دی۔ پریمیئر لیگ فٹبال  کےسنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ،پہلے مقابلے میں ٹوٹنہم  کی ٹیم آسٹن ولا سے ٹکرائی، ٹوٹنہم  نے  شاندار کھیل  کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی اور  مقابلے میں تین  دو سے کامیابی سمیٹی،ٹوٹنہم کی جانب سے سن ہیونگ  نے دو گول اسکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار  ادا کیا۔ دوسرے میچ میں آرسنل کی ٹیم نیو کاسل کیخلاف میدان میں اتری ، نیو کاسل کی ٹیم آرسنل   کے سامنے بجھی بجھی دکھائی دی ، آرسنل نے حریف ٹیم کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔