Monday, September 16, 2024

پریمیئر لیگ فٹبال ، ویٹ فورڈ نے چیلسی کو شکست دیدی

پریمیئر لیگ فٹبال ، ویٹ فورڈ نے چیلسی کو شکست دیدی
February 6, 2018

لندن ( 92 نیوز ) پریمیئر لیگ فٹبال کے حیران کن مقابلے میں  ویٹ فورڈ نے چیلسی کیخلاف ایک کے مقابلے میں چار گولز سے میدان مار لیا ۔  82ویں منٹ تک میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا ۔ اگلے چند منٹس میں ویٹ فورڈ نے مزید تین گولز داغ کر چیلسی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ویٹ فورڈ کی ٹیم نے آغاز سے اختتام تک شاندار کھیل پیش کیا ۔ ٹرائے ڈینی نے42 ویں منٹ میں  گیند  کو جال کی راہ دکھا کر ویٹ فورڈ کو برتری دلا دی ۔

دوسرے ہاف میں 82 ویں منٹ میں  چیلسی  کے  ہیزرڈ نے شاندار گول کرکے حساب برابر کردیا ۔

آخری لمحات میں کھیل میں مزید تیزی آئی ،ویٹ فورڈ نے چند ہی منٹس میں مزید 3 گولز داغ کر چیلسی کے ارمان خاک میں ملا دیے ۔

پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی 69 پوائنٹس کیساتھ پہلے ،مانچسٹر یونائیٹڈ 56 پوائنٹس کیساتھ دوسرے ،لیورپول اکاون پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔