Friday, May 3, 2024

پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم کے درمیان میچ برابر ہو گیا

پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم کے درمیان میچ برابر ہو گیا
May 11, 2018
لندن(92نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال میں اعصاب شکن مقابلوں نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے ۔ سنسنی خیز مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔ دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ بھرپور اٹیک کیساتھ مضبوط دفاعی حکمت عملی  نے بھی میچ میں مزید جان ڈالی دی۔ مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔