Saturday, June 1, 2024

پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹر سٹی نے ویٹ فورڈ کو دو گول سے شکست دے دی

پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹر سٹی نے ویٹ فورڈ کو دو گول سے شکست دے دی
December 5, 2018
لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ اہم میچ میں مانچسٹر سٹی نے ویٹ فورڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ مانچسٹر سٹی اور ویٹ فورڈ کی ٹیمیں ہوئیں آمنے سامنے۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ 40ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی لی ورو سین نے  نے  گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف  میں بھی مانچسٹر سٹی نے شاندار کھیل پیش کیا اور 51 ویں منٹ میں ریاض مہریز نے گول داغ کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ میچ کے 85 ویں منٹ میں ویٹ فورڈ کے ڈکورو نے گیند کو جال میں پھینک کر مانچسٹر سٹی کی برتری دو،ایک کر کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ مانچسٹر سٹی نے دو،ایک سے میچ اپنے نام کیا۔