Friday, April 26, 2024

پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹر سٹی نے ساؤتھ ہمپٹن کو شکست دے دی

پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹر سٹی نے ساؤتھ ہمپٹن کو شکست دے دی
November 30, 2017

لندن ( 92 نیوز ) پریمیئر لیگ فٹبال میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مانچسٹر سٹی نے اعصاب شکن معرکے میں ساؤتھ ہمپٹن کو 1-2شکست دے دی ۔ آخری لمحات میں مانچسٹر سٹی کے اسٹار کھلاڑی سٹرلنگ نے عمدہ گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پریمیئر لیگ فٹبال کا دلچسپ ایونٹ زور وشور سے جاری ہے ۔ تمام ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کیلئے خوب جان مارنے میں مصروف ہیں ۔ اہم معرکے میں مانچسٹر سٹی اور ساؤتھ ہمپٹن کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے ۔ پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔
دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی مانچسٹر سٹی کے اسٹار کھلاڑی ڈی برین نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔
میچ کے 75 ویں منٹ میں حریف ٹیم کے رومیو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا ۔
میچ ختم ہونے سے چند لمحات پہلے مانچسٹر سٹی کے سٹرلنگ نے عمدہ گول کر کے اپنی ٹیم کے فتح یو یقینی بنا دیا۔مانچسٹر سٹی نے ایک کے مقابلے میں دوگولز سے کامیابی سمیٹی ۔