Monday, September 16, 2024

پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹر سٹی نے بورن ماؤتھ کے خلاف تین، ایک سے میدان مارا

پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹر سٹی نے بورن ماؤتھ  کے خلاف تین، ایک سے میدان مارا
December 2, 2018
لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال میں مانچسٹر سٹی نے بورن ماؤتھ  کے خلاف تین، ایک سے میدان مارا۔ پریمیئر لیگ فٹبال میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ مانچسٹر سٹی اور لیسسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچز  جیت لیے۔ پہلے مقابلے میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم بورن ماؤتھ سے ٹکرائی۔ 16 ویں منٹ میں سلوانے گول داغ کر مانچسٹر سٹی کو برتری دلا دی۔ 44ویں منٹ میں حریف ٹیم کے ولسن نے گول کرکے حساب برابر کر ڈالا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں مانچسٹر سٹی کےاسٹرلنگ نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی برتری دو، ایک کر دی۔ میچ کے 79ویں منٹ میں گن ڈوگان نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کی برتری تین، ایک کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ مانچسٹری سٹی نے تین،ایک سے میچ اپنے نام کیا۔ دوسرے معرکے میں لیسسٹر سٹی نے ویٹ فورڈ کیخلاف دو صفر سے میدان مارا۔