Tuesday, May 7, 2024

پریمیئر لیگ فٹبال ، لیور پول نے آرسنل کو پانچ گول سے پچھاڑ دیا

پریمیئر لیگ فٹبال ، لیور پول نے آرسنل کو پانچ گول سے پچھاڑ دیا
December 30, 2018
لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال میں لیور پول نے آرسنل کو ایک کےمقابلے میں پانچ گول سے پچھاڑ دیا۔ پریمیئر لیگ فٹبال کا ایونٹ زور و شور سے جاری ہے۔ لیور پول اور ولفز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔ نیو کاسل اور ویٹ فورڈ کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوا۔ پہلے مقابلے میں  لیور پول  کی ٹیم آرسنل  کے خلاف ان ایکشن آئی۔ آرسنل نے 11 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔ 14ویں منٹ میں لیور پول کے  ربرٹو فرمینو نے گیند کو جال میں پھینک کر حساب چکتا کر دیا۔ 16 ویں منٹ میں فرمینو نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اورٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ 32ویں منٹ میں سادیو نے گول کر کے ٹیم کی برتری تین ،ایک کر دی۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات نے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے گول اسکور  کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی لیور پول کی ٹیم چھائی رہی ، اور حریف ٹیم   کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایک گول اسکور  کیا اور پانچ ،ایک سے  میدان مار لیا۔ دوسرے معرکے میں ولفز نے ٹوٹنہم کے ارمان خاک میں ملائے اور تین، ایک   سے کامیابی سمیٹی۔