Tuesday, May 14, 2024

پریمیئر لیگ، آرسنل نے ویسٹ ہام کو شکست دے دی

پریمیئر لیگ، آرسنل نے ویسٹ ہام کو شکست دے دی
December 10, 2019
مانچسٹر (92 نیوز) پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہے، ٹیموں کی ٹائٹل  جیتنے کی جنگ جاری ہے، آرسنل نے ویسٹ ہام کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ پریمیئر لیگ میں 9 میچز میں شکست کے بعد آرسنل کی پہلی فتح حاصل کرلی، آرسنل نے ویسٹ ہام کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ مسلسل ناکامیوں میں گھری ٹیم آرسنل کا مقابلہ ویسٹ ہام سے ہوا، پہلے ہاف میں 38 ویں منٹ میں ویسٹ ہام کی ٹیم نے گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں مزید تیزی دیکھی گئی اور اور آرسنل کی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا، 60 ویں منٹ میں گیبریل مارٹینیلی نے گول داغ کر میچ ایک ، ایک سے برابر کر دیا۔ آرسنل کی جانب سے66 ویں منٹ میں نکلوس پیپے نے گول داغ کر آرسنل کی ٹیم کو برتری دلا دی، 69 ویں منٹ میں پیری امریک نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ میچ کے اختتام تک ویسٹ ہام کی ٹیم مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکی اور آرسنل نے تین ایک سے میچ اپنے نام کیا۔