Monday, May 6, 2024

  پریمی نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی

   پریمی نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی
June 11, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں محبت میں ناکامی کے بعد نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کر لی،پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواب ٹاؤن کے علاقہ رسول پورہ میں پیش آیا جہاں پچیس سالہ ذوالفقار کے سونیا کے ساتھ تعلقات تھے۔ جمعرات کی صبح ذوالفقار سونیا سے ملنے اس کے گھر گیا جہاں دونوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی۔ اسی دوران ذوالفقار نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر کے سونیا کو قتل کر دیا بعد ازاں ملزم نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی۔