Saturday, May 11, 2024

پریشر کی کمی، کراچی میں سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ

پریشر کی کمی، کراچی میں سی این جی اسٹیشنز مزید  24  گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ
December 26, 2019
کراچی (92 نیوز) پریشر کی کمی کے باعث کراچی میں سی این جی اسٹیشنز مزید  24  گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی مختلف گیس فیلڈس سے ایس ایس جی سی کو میسر ہونے والی گیس کے مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ایس ایس جی سی کے مطابق پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کے لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے سب سے پہلے گھریلو اور کمرشل صارفیین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گیس فراہمی میں دشواری کے لئے ایس ایس جی سی اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہے۔