Thursday, March 28, 2024

پریشر بچپن سےنہیں لیا ، فیصلے آزادانہ کرتا ہوں ، چیف جسٹس پاکستان ‏

پریشر بچپن سےنہیں لیا ، فیصلے آزادانہ کرتا ہوں ، چیف جسٹس پاکستان ‏
November 30, 2019
ڈی جی خان ( 92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ بچپن سے کبھی پریشر  نہیں لیا جس کی وجہ سے آج بھی بغیر کسی  دباؤ کے آزادانہ فیصلے سناتا ہوں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے آبائی ضلع ڈیرہ غازی  خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے تعلیمی درسگاہ ہائی اسکول نمبر ایک اور اپنے والد کے چیمبر کا دورہ کر کے پرانی یادیں تازہ کیں۔ اس موقع پرانہوں نے وکلاء اور ججز  سے سرائیکی اور اردو میں خطاب کیا ، بولے ان کے والد  سی ایس پی افسر بنانا چاہتے تھے،مگرانہوں نے بغاوت کرکے آزاد رہنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزت اور خود داری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا ،عزت اور ذلت دونوں اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں اگر اللہ نقصان نہ دینا چاہے تو کوئی اور  نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ وکلاء اپنے ذاتی مسائل کو پروفیشن میں نہ لائیں،جتنی عزت اپنے لیے چاہتے ہو اس سے بڑھ کر جج صاحبان کو دو،عزت اور خودداری کے لیے اچھے کردار کا ہونا بھی لازمی ہے۔