Friday, April 19, 2024

پریشانی اور ذہنی فکرمندی کا سامنا کرنے والے مردوں میں کینسرہونے کے زیادہ چانس ہوتے ہیں

پریشانی اور ذہنی فکرمندی کا سامنا کرنے والے مردوں میں کینسرہونے کے زیادہ چانس ہوتے ہیں
September 24, 2016
 لاہور(ویب ڈیسک)بہت زیادہ پریشانی اور ذہنی طور پر فکر مند رہنے والے مرد حضرات زیادہ طورپر کینسر میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔ یورپی  نینشل انسٹیٹوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن مردوں میں ذہنی تشویش اور پریشانی بہت زیادہ ہوتی ہے ان میں کینسر کے مرض اور اس سے موت کا خطرہ دوگنا ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران برطانیہ کے 40 سے 79 سال کے 15 ہزار سے زائد افراد کا 15 برسوں تک جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذہنی پریشانی یا فکرمندی ایک شخصی عادت سے بھی بڑھ کر ہے درحقیقت یہ مرض ہے جو مختلف امراض جیسے کینسر سے موت کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ محققین نے مشورہ دیا ہے کہ ذہنی فکرمندی میں بہت زیادہ اضافے کو انتباہی اشارے کے طور پر دیکھنا چاہئے۔