Thursday, April 18, 2024

پریشان نہ ہوں‘ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے : آرمی چیف

پریشان نہ ہوں‘ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے : آرمی چیف
November 17, 2016

اسلام آباد (92نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد آرمی چیف کے ساتھ لوگوں کی سیلفیاں۔ دھکم پیل میں جنرل راحیل شریف مسکراتے رہے۔ صحافی کے سوال پر بولے کہ پریشان نہ ہوں وطن کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد صحافیوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو گھیرلیا۔ ایک صحافی نے آرمی چیف سے سوال کیا کہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول پر جارحیت کر رہاہے اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ اس حوالے سے روز آپ سے بات کرتا ہوں آج رہنے دیں۔ اتنا ضرور کہوں گا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ وطن کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ آپ کے محافظ سرحدوں پر جاگ رہے ہیں۔

اس دوران کچھ لوگوں نے آرمی چیف کے ساتھ سیلفیاں بنانے کی خواہش کا اظہار کیاتو انھوں نے بخوشی اجازت دیدی۔ اس دوران دھکم پیل میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی آ گئے تا ہم وہ مسلسل مسکراتے رہے۔