Thursday, May 2, 2024

پریشان حال شہری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے مزار قائد پہنچ گئے

پریشان حال شہری وزیراعظم سے  ملاقات کیلئے مزار قائد پہنچ گئے
September 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر پریشان حال شہریوں کی بڑی تعداد مزار قائد پہنچ گئی ، لاپتہ بچوں کے اہلخانہ بھی بینرز اٹھائے مزارقائد پہنچے ۔  سب ہی کی خواہش تھی کہ وزیراعظم ان سے مل کر داد رسی کریں ، لیکن سیکیورٹی خدشات کےباعث کسی کو بھی وزیراعظم سے ملنے نہیں دیا گیا۔ شہریوں کا  مطالبہ تھاکہ وزیراعظم ان  کے پیاروں کی واپسی کے لئے اقدامات کریں ، ایک شخص کاکہناتھاکہ اس کے دوبچے بیمار ہیں،ملک میں علاج  ممکن نہیں۔اس نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ اس کے بچوں کوبیرون ملک علاج کروایاجائے۔ مجبورباپ نے یہ بھی بتایاکہ اس کی ایک بیٹی تھی جیسے اغوا رلیاگیاہےاوراس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔وزیراعظم  سے اپیل کی کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کروایاجائے۔ ملیر سے 12 سالہ لاپتہ بچے کا باپ بھی دہائیاں دیتا مزار قائد پہنچا  اور کہا کہ  حسنین 15 ستمبر کو ٹیوشن پڑھنے گیا تھا۔ اہلکاروں نے سکیورٹی  خدشات کی وجہ سے کسی بھی متاثرکووزیراعظم سے نہیں ملنے دیا۔