Friday, April 19, 2024

پریس کلب اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ  لگایا گیا

پریس کلب اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ  لگایا گیا
October 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب اسلام آباد میں  بھوک ہڑتالی   کیمپ لگایا گیا ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، مشعال ملک سمیت  اہم شخصیات نے کیمپ میں شرکت کی ۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں حریت رہنما یاسین ملک  کی اہلیہ مشعال ملک  اور  حکومت و پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ہماری سیاسی سوچ مختلف ہو سکتی ہے لیکن کشمیر پر سب متحد ہیں ، حکومت اور عوام کشمیریوں کی آواز دنیا کے  ہر فورم پر اٹھائیں گے ۔ مشعال ملک نے کہا کہ مودی سرکار نے پورے مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنایا ہوا ہے ، کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے آزادی ، جمعیت علمائے اسلام ، پیپلزپارٹی ، ن لیگ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں جو پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں ۔