Thursday, May 2, 2024

پریس کانفرنس بلا کر بھی نہ بولنے پر سوشل میڈیا پر مودی پر تنقید ‏

پریس کانفرنس بلا کر بھی نہ بولنے پر سوشل میڈیا پر مودی پر تنقید ‏
May 18, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) پانچ سال گزر گے مگر نریندرمودی کو ایک بار بھی میڈیا کا سامنا کرنے کی جرات نہ ہوئی، 5سال بعد ہمت کرکے پریس کانفرنس کرہی دی لیکن چپ ہی سادھے رکھی  جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے خوب تیر برسائے۔ بادلوں کی تھیوری پیش کرنے والے مودی جی، 1988جس دور میں بھارت میں انٹر نیٹ نہیں آیا اس وقت انٹرنیٹ کے ذریعے میل کرنے والے مودی جی جب اپنی 5سالہ حقیقی کارکردگی کی بات آئی تو ساری ہوا نکل گئی۔ بڑی بڑی چھوڑنے والے مودی جی نے جب  اپنے پانچ سالہ  دور حکومت کی پہلی پریس کانفرنس  بلائی تو گمان یہ تھا کہ دیر سے ہی سہی  ،بالاخر وزیر اعظم  کو سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑے گا مگر ایسا کچھ نہ ہوا ۔ پریس کانفرنس میں  نریندر مودی سہمے سہمے نظر آئے  ،جب اُن سے سوالات پوچھے جاتے تو  اپنے ساتھ  بیٹھے پارٹی صدر امت شاہ کی  طرف اشارہ کردیتے۔ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے صرف بیان دینے پر اکتفا کیا اور  میڈیا کا شکریہ ادا کرکے  وہاں سے چلتے بنے  ۔ نریندر مودی کی  پریس کانفرنس پر سوشل میڈیا پر  طوفان برپا ہوگیا اور صارفین نے اُن پر تنقید کے خوب نشتر چلائے ۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو مودی جی !پریس کانفرنس شاندار رہی ،امید ہے اگلی بار امیت شاہ آپ کو چند سوالوں کے جواب دینے کی اجازت دے دیں گے ۔