Saturday, April 20, 2024

پریانکا چوپڑا ہنی مون پر سویٹزر لینڈ جائیں گی

پریانکا چوپڑا ہنی مون پر سویٹزر لینڈ جائیں گی
December 17, 2018
ممبئی ( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے گلوکار نک جونس 28دسمبر کو ہنی مون کیلئے سوئٹزر لینڈ جائیں گے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نک جونس اور پریانکا چوپڑا نیو ائیر نایٹ بھی سویٹزر لینڈ میں ہی منائیں گے اور آئندہ سال 10 جنوری کو واپس ممبئی پہنچیں گے ۔ نو بیاہتا جوڑے کی جانب سے 19اور 20 دسمبر کو ممبئی میں استقبالیہ دیا جائیگا ، جونس کے اہل خانہ کل 18دسمبر کو استقبالیہ میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچیں گے ۔ نک جونزعمر میں پریانکا سے 10سال چھوٹے ہیں ، نک کی عمر 25 اور پریانکا کی 35 برس ہیں ، دونوں کی پہلی ملاقات کانز فیسٹیول میں ہوئی جو دوستی  سے ہوتی ہوئی محبت اور پھر شادی کے بندھن تک پہنچی ۔