Friday, April 19, 2024

پریانکا چوپڑا کی مسلم مخالف بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید

پریانکا چوپڑا کی مسلم مخالف بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید
April 27, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزبیانات دینے والے ٹرمپ کے خلاف بالی وڈ اداکارہ بھی میدان میں آگئی۔ پریانکاچوپڑا نے ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پرپابندی لگانے کے مطالبے کوغلط قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبے کو کسی کی بھی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔ ٹائمزمیگزین کی طرف سے ایک سو بااثر افراد میں شامل ہونے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیانات کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔ بالی وڈ ادکارہ نے ٹرمپ کے بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کسی ایک مذہب کونشانہ بناناانتہائی غلط اقدام ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر باراک اوباما، پوپ فرانسس اور کینیڈین وزیراعظم سمیت کئی عالمی رہنما بھی ٹرمپ کے بیانات کی مذمت کر چکے ہیں۔