Sunday, May 5, 2024

پریانکا چوپڑا نے ایشیا کی دلکش خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا

پریانکا چوپڑا نے ایشیا کی دلکش خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا
December 7, 2017

ممبئی (92 نیوز) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر ایشیا کی سب سے دلکش خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، 2017 کی دلکش ایشیائی خواتین کے حوالے سے سروے ہوا جس میں سب سے زیادہ ووٹ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کو ملے۔

اس سال کی فہرست میں دپیکا پڈوکون ایشیا کی تیسری دلکش خاتون قرار پائیں، جبکہ دوسرے نمبر پر ہندوستانی اداکارہ نیا شرما کا نام رہا۔ عالیہ بھٹ چوتھے جبکہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پانچویں اور ہندوستانی اداکارہ دھرشتی دھامی پانچویں نمبر پرہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اس اعزاز پر ایسٹرن آئی کا شکریہ  ادا کیا اور ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز کے لیے میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اور تمام مداحوں کا جن کی وجہ سے وہ پانچویں بار یہ اعزاز جیت پائی۔