Thursday, April 25, 2024

پریانتھا کمارا قتل کیس، ہجوم کے پاس فیکٹری کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

پریانتھا کمارا قتل کیس، ہجوم کے پاس فیکٹری کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
December 5, 2021 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) پریانتھا کمارا قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے جس کے مطابق ہجوم کے پاس پٹرول کی بوتلیں اور فیکٹری کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی تھی۔

پولیس کے مطابق پریانتھا کمارا کو قتل کرنے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ ہجوم نے فیکٹری مالک کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس جب فیکٹری کے اندر داخل ہوئی تو ہجوم فیکٹری مالک پر تشدد کر رہا تھا۔ فیکٹری مالک کو ہجوم کے چنگل سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ ہجوم نے پولیس پارٹی پر بھی پٹرول پھینک کر آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس کی بھاری نفری نے آگ لگانے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔