Friday, April 26, 2024

پری مون سون بارشوں کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب کا خدشہ

پری مون سون  بارشوں کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب کا خدشہ
June 24, 2015
لاہور(92نیوز)پری مون سون کی بارشوں کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہےجبکہ ارسا نے منگلہ ڈیم سے مزید پانی کے اخراج کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق پری مون سون بارشوں کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔جبکہ ارسا نے منگلہ ڈیم سے مزید پانی کے اخراج کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کل تک 60 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہوجائے گا منگلہ سے جب بھی 70 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہوتا ہے تو جہلم میں سیلاب آجاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پری مون سون کی وجہ سے دریائے چناب میں دوبارہ سیلاب کا خدشہ پیدا ہوجائے گا۔ارسا نے منگلہ سٹرکچر کو بچانے کے لیے اخراج میں آج تیزی کی جائیگی ۔ منگلہ میں 1226 فٹ پانی سٹور ہے،ذرائع کے مطابق ارسا نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر صورت پانی کو ریلیز کیا جائے گا،پچھلے سال پنجاب میں سیلاب آیا تھا۔اس وقت سے لیکر اب تک کوئی سٹرکچرل اور نان سٹرکچرل مئیرز نہیں لیے گئے۔ جبکہ اس بجٹ میں بھی فلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ جبکہ نیسپاک والوں نے بھی 167 بلین روپے کا تقاضہ کیا تھا پچھلے دنوں میں وزارت پانی وبجلی واپڈا،فیڈرل فلڈ کمیشن نے کچھ ایس اوپیز بنائے تھے کہ فلڈ کو کیسے کنٹرول کیا جائے۔ اس حوالے سے موک ایکسرسائیز کروانی تھی ابھی تک کوئی ایکسرسائیز نہیں کروائی گئی۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وزارت پانی وبجلی کتنی سنجیدہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے تین سالوں سے پنجاب میں سیلاب آرہا ہے جس کی وجہ سے ایگریکلچر گروتھ میں کمی آرہی ہے۔