Thursday, April 18, 2024

پرچی چیئرمین کا خبرنامہ اور سندھ کی حالت اور ہے، مراد سعید

پرچی چیئرمین کا خبرنامہ اور سندھ کی حالت اور ہے، مراد سعید
July 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کے مراد سعید کے بلاول پر تاک تاک کر نشانے لگائے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا پرچی چیئرمین کا خبرنامہ اورصوبہ سندھ کی حالت اور ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک بار پھر بلاول کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ مراد سعید کی پریس کانفرنس میں کہا کہ آج فرزند زرداری کرپشن کی بات کررہے تھے، ان کے ابو کے اوپر کتنے کرپشن کے کیسز ہیں،  فرزند زرداری کیلئے صدقے کے بکرے جعلی اکاؤنٹس سے آتے ہیں، ایان علی اور فرزندزرداری کے ٹکٹ کے پیسے ایک ہی اکاؤنٹ سے ادا ہوتے ہیں، اللہ کا شکر ہے عمران خان جیسا صادق اور امین لیڈر ملا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے آنے سے پی آئی اے کا خسارہ بڑھ جاتا ہے، پیپلزپارٹی نے ادارے تباہ کیے پھر کہا جو پی آئی اے خریدے گا اسے اسٹیل مل فری دی جائیگی، سندھ کی ترقی کا سب پیسہ ان کے جعلی اکاؤنٹ میں جا رہا ہے، بھتہ خوری، قتل وغارت ان کی پہچان بن چکی ہے، بھتے کا پورا حصہ ان کے خاندان کو ملتا تھا۔ مراد سعید نے کہا کہ آصف زرداری نےعزیربلوچ اور مظفرٹپی جیسے لوگوں کو قبضوں کیلئے استعمال کیا، بلاول بھٹوزرداری بوکھلا گئے ہیں، زرداری خاندان بھتہ خوروں کا سہولت کار تھا، ان سے کہتے پیسہ اور تنظیمی ذمہ داری کسی اور کودے کر یہاں سے چلے جاؤ، ان لوگوں نے اپنی مرضی کے پولیس اہلکار تعینات کرائے، اگرآپ کے حلقے میں مسائل کی بات کرتے ہیں تو آپ گالی دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مراد علی شاہ آصف زردای کیلئے سہولت کاری کا کردارادا کررہے ہیں، بھوک اور غربت کی وجہ سے تھر میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں، سندھ میں غربت سب سے زیادہ ہے، عمران خان سندھ کا حصہ بڑھا رہے ہیں، ان کی قیادت میں انشاءاللہ پاکستان ترقی کرے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کاشتکار کو جب تک صحیح معاوضہ نہیں ملے گا ملک ترقی نہیں کرے گا، فخرامام پرچی والوں اور جمہوری لوگوں میں فرق ہوتا ہے، کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے، تمہیں کیا پتہ یہ کیا ہوتی ہے۔