Friday, March 29, 2024

پرچہ آوٹ ! اپوزیشن نے وزیراعظم سے 7 سوالوں کے جواب مانگ لیے

پرچہ آوٹ ! اپوزیشن نے وزیراعظم سے 7 سوالوں کے جواب مانگ لیے
May 11, 2016

اسلام آباد (92نیوز) اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ میں آنے کا اعلان کیا تو اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھ گئی اور سات سوالات تیار کر ڈالے۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم ایوان میں آکر ان سوالات کا جواب دیں۔

پہلا) .... کیا وزیر اعظم بتائیں گے کہ مے فئیر میں فلیٹس کب خریدے؟ ان کی خریداری کے لئے رقم کہاں سے آئی؟ اور کیا اس پر انکم ٹیکس ادا کیا گیا ؟

دوسرا) .... کیا وزیر اعظم بتائیں گے کہ مندرجہ ذیل متضاد بیانات میں سے کون سا درست ہے۔ بیگم کلثوم نواز کہتی ہیں بچوں کی تعلیم کے لئے فلیٹس خریدے۔ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں کہا وزیر اعظم نے 1993-94 میں فلیٹس خریدے۔ حسن نواز نے بی بی سی اور حسین نواز نے مقامی چینل کو متضاد بیانات دیے۔

تیسرا) .... کیا یہ حقیقت ہے کہ فلیٹس خریدنے کے لئے 7 ملین پاونڈ کی رقم سوئٹزر لینڈ کے ایک بنک سے ادا کی گئی تھی ؟

چوتھا) .... وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی ملکیت کتنی آف شور کمپنیاں ہیں اور ان کی مالیت کیا ہے ؟ بنک اکاونٹس اور جائیداد بھی بتائی جائے ؟

پانچواں) .... وزیر اعظم 1985ءسے لیکر 2016 ءتک اپنے اور اپنے بچوں کی جائیداد کی خرید و فروخت اور اس پر ادا کیے جانے والے ٹیکس کی تفصیل بتائیں ؟

چھٹا) .... وزیر اعظم کے بیٹوں اور بیٹی کے نام اتفاق شوگر ملز اور چوہدری شوگر ملز سمیت صنعتی یونٹس کے کتنے شیئر ہیں ؟ اور کیا وہ ملک اور بیرون ملک بشمول آف شور کمپنیوں سے حاصل ہونے والی آمدن کے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں ؟

ساتواں) .... وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ 1985ءسے اب تک سالانہ بنیادوں پر کتنا انکم ٹیکس ادا کیا اور ان کے ہر ایک فیملی ممبر کے نام پر کون سے اثاثے ہیں ؟