Sunday, September 8, 2024

پروین شاکر کا 67واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

پروین شاکر کا 67واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
November 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) محبت کی خوشبو کو شعروں میں سمونے والی شاعرہ پروین شاکر کا 67 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔ 24 نومبر 1952 کو کراچی میں آنکھ کھولنے والی پروین شاکر اردو ادب کے منظر نامے پر ’’ماہِ تمام ‘‘ کی طرح چمکتی دکھائی دیتی ہیں۔ توانا لب و لہجے کی مالکن ، خوشبو اور انکار کی شاعرہ پروین شاکر نے اپنے جانے کے بعد بھی آج تک مداحوں کے دلوں میں روشن ستارے کی طرح چمک رہی ہیں۔ انہوں نے الفاظ اور جذبات کو ایک انوکھے تعلق میں باندھ کر سادہ الفاظ میں  خواہش اور انکار کو شعر کا روپ دیا، وہ زخموں کو پھول بنانا جانتی تھیں۔ پروین نے اپنی شاعری میں صنف نازک کے جذبات کی تصویریں بنائیں اور اس کے دکھوں اور کرب کو نظموں میں ڈھالا۔ دھوپ، پتا، شاخ، پھول اور خوشبو پروین شاکر کے استعارے ہیں،ان کی شاعری کی بھینی بھینی خوشبو آج بھی قارئین ادب کے اذہان معطر کئے ہوئے ہے۔