Tuesday, April 16, 2024

پروین رحمٰن قتل کیس کا 8 سال بعد فیصلہ، 4 افراد کو2،2 مرتبہ عمر قید کی سزا

پروین رحمٰن قتل کیس کا 8 سال بعد فیصلہ، 4 افراد کو2،2 مرتبہ عمر قید کی سزا
December 17, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آٹھ سال بعد پروین رحمٰن قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ 

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر  پروین رحمٰن کو آخر کار انصاف مل گیا۔ اے ٹی سی نے 8 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے مقدمے میں گرفتار سیاسی جماعت کے 3 کارندوں احمد خان عرف پپو کشمیری، امجد حسین اور ایاز سواتی کو جرم ثابت ہونے پر 57 سال 6 ماہ قید کی سزا دینے کا حکم دیا جبکہ ایک مجرم رحیم سواتی کو 50 سال قید اور اس کے بیٹے عمران کو سہولت کاری کرنے پر 7 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

سماجی کارکن پروین کو13 مارچ 2013 کو اورنگی ٹاؤن میں اُن کے دفتر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا تاہم کیس میں خاطر خواہ پیش رفت ہ نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے اپریل 2015 میں اس کیس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات دوباہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر ایک جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔

اپنے قتل سے پہلے پروین رحمان کی جانب سے لینڈ گریبر اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے اور ہراساں کیے جانے کی شکایات بھی کی گئیں تھیں۔