Friday, May 3, 2024

پروین رحمان قتل کیس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی

پروین رحمان قتل کیس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی
July 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی گئی. تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرپروین رحمان قتل کیس کی سماعت کی۔ سندھ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم ملاکنڈ اور کراچی میں روپوش ہوتا رہتا ہے،سندھ پولیس نے عدالت کو آئندہ سماعت پر مرکزی ملزم کو گرفتار کر نے کی یقین دہانی کرا دی۔ پروین رحمان کی بہن عقیلہ اسماعیل کے گھر میں دھمکیاں دینے والے ملزمان کو چھوڑنے پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی۔ سپریم کورٹ کا پروین رحمان کے اہلخانہ کو پولیس تحفظ دینے کا حکم۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی .