Wednesday, April 24, 2024

پرویزملک کی وفات کے بعد خالی این اے 133 لاہور کی سیٹ پر ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہوگا

پرویزملک کی وفات کے بعد خالی این اے 133 لاہور کی سیٹ پر ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہوگا
October 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہونے والی این اے 133 لاہور کی سیٹ پر ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق این اے 133 لاہور میں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 21 تا 25 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26 اکتوبر جبکہ سکروٹنی 30 اکتوبر تک مکمل ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 3 نومبر تک اپیلیں دائر کی جاسکتی ہیں۔ گیارہ نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 12 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے۔ نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر جبکہ سید باسط علی شاہ آر او ہوں گے۔

این اے 133 کی نشست ن لیگی ایم این اے پرویز ملک کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔