Friday, April 26, 2024

پرویزمشرف کی سزا کے فیصلے پر پاک فوج میں غم وغصہ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پرویزمشرف کی سزا کے فیصلے پر پاک فوج میں غم وغصہ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
December 17, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پرویزمشرف کی سزا کے فیصلے پر پاک فوج میں غم وغصہ اور اضطراب ہے۔ جنرل پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر افواجِ پاکستان کا ردِ عمل سامنے آ گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواجِ پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے۔ جنرل پرویز مشرف سابق آرمی چیف، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور صدرِ پاکستان رہے ہیں۔ جنرل پرویز مشرف نے 40 سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔ جنرل پرویز مشرف نے ملک کے دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1206924551394930688 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے جنرل پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے۔ کیس میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ خصوصی کورٹ کی تشکیل کے لیے بھی قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ جنرل پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی۔ کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے۔ افواجِ پاکستان توقع کرتی ہیں کہ جنرل  پرویز مشرف کو آئین پاکستان کے تحت انصاف دیا جائے گا۔