Saturday, April 27, 2024

پرویزمشرف کا خصوصی عدالت کے فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پرویزمشرف کا خصوصی عدالت کے فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
November 23, 2019
لاہور (92 نیوز) پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، مؤقف اپنایا کہ بیماری کے باعث بیرون ملک زیرعلاج ہوں۔  اس سے قبل خصوصی عدالت میں جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ریمارکس دیئے کہ استغاثہ نے تحریری دلائل جمع کرادیئے جو ہمارے لیے کافی ہیں، مشرف کےوکیل چاہیں تودلائل جمع کرا سکتے ہیں۔ خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویزمشرف کا مؤقف سنے بغیر غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا، کیس دوبارہ سماعت کیلئے شروع اور سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔