Tuesday, April 23, 2024

پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کر دی

پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کر دی
December 27, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پرویز مشرف کا ٹرائل کرنیوالی خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشرف کے بیان کے لئے خصوصی کمیشن کی تشکیل نہ کرنا آئین کے آرٹیکل دس اے کی خلاف ورزی ہے۔ شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے جسے سلب کیا گیا ۔ درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل اور دائرہ اختیار کا تعین ہونے تک فیصلہ سنانے کی مجاز نہیں تھی۔ شریک ملزموں کا ٹرائل نہ کیا جانا فوجداری نظام عدل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد قانون میں تبدیلی کا اطلاق ماضی سے کیا جانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت پرویز مشرف کا ٹرائل کرنیوالی خصوصی عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد روکنےکا حکم دے۔