Saturday, April 27, 2024

پرویزرشید  کا   شفقت محمود سے ٹیلی فونک رابطہ،اسمبلی میں واپس آنے کا مطالبہ

پرویزرشید  کا   شفقت محمود سے ٹیلی فونک رابطہ،اسمبلی میں واپس آنے کا مطالبہ
March 9, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے تحریک انصاف سے اسمبلی میں واپس آنے کا پھر مطالبہ کر دیا۔ تحریک انصاف نےکورا جواب دیتے ہوئے کہا جوڈیشل کمیشن کےقیام تک کسی صورت اسمبلی میں واپس نہیں آئیں گے۔ ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کےترجمان سینیٹرپرویزرشید نے تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ پرویزرشید نے درخواست کی تحریک انصاف کےارکان اسمبلی میں واپس آئیں  اوراپنا پارلیمانی کردارادا کریں۔ تاہم شفقت محمود نے کہا جوڈیشل کمیشن کےقیام تک کسی صورت اسمبلی میں واپس نہیں آئیں  گے۔ شفقت محمودکا کہنا تھا جوڈیشل کمیشن کےقیام کا مطالبہ اصولی ہے۔ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کےقیام کےمطالبے سےپیچھے نہیں ہٹے گی۔