Wednesday, April 24, 2024

پرویزرشید سے موٹروے پر ہونیوالی ملاقات طے شدہ نہیں تھی  : نعیم الحق کی نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو

پرویزرشید سے موٹروے پر ہونیوالی ملاقات طے شدہ نہیں تھی  : نعیم الحق کی نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو
May 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ پرویز رشید سے موٹروے پر ہونے والے ملاقات طے شدہ نہیں تھی ۔موٹروے سروس ایریا میں چائے پینے کیلئے رکا تھا کہ وہاں پرویز رشید پہلے سے موجودتھے ۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید نے چائے کی دعوت دی تو میں نے قبول کر لی اور ساتھ ہی پرویز رشید کے ساتھ کچھ سفر بھی کیا جس کی انہوں نے خواہش کی تھی ۔ نعیم الحق کا  کہنا تھا کہ وزیراطلاعات نے لاہور میں ہی ملاقات کی دعوت دی ہے جو قبول کر لی ہے اور ان سے لاہور میں بھی ضرور ملونگا۔