Thursday, April 25, 2024

پرویزخٹک کو اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک مل گیا

پرویزخٹک کو اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک مل گیا
June 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ناراض اتحادیوں کو منانے کی ہدایت کر دی۔ پرویزخٹک کو اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک مل گیا۔ اتحادیوں کے خدشات پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اتحادیوں کو منانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم نے پرویز خٹک کو اتحادیوں کے خدشات دور کرنے سے متعلق ٹاسک دیدیا۔ اجلاس میں بی این پی مینگل سے ہونے والے مذاکرات اور رابطوں پر بریفنگ دی گئی۔ بی این پی مینگل کے چھ مطالبات کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ جن نکات پر عمل نہیں ہوا ان کی وجوہات بی این پی مینگل سے شیئر کی جائیں گی ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ  اتحادیوں کو ناراض نہیں کرینگے ، ان کے خدشات دور کئے جائیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بی این پی مینگل سے دوبارہ باضابطہ رابطہ کیا جائے۔ بی این پی مینگل کے مطالبات اور خدشات دور کئے جائیں۔ قومی امور پر پیپلزپارٹی کے منفی رویہ پر وزیراعظم سندھ حکومت سے ناخوش نظر آئے۔ این ایف سی ایوارڈ، 18ویں ترمیم کے معاملے پر بھی وفاق سندھ سے ناخوش نظر آئی۔ وزیراعظم  نے  وزراء اور پارٹی ممبران کو پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کر دی ۔  فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم قومی امور پر بھی پیپلزپارٹی کو ڈھیل نہیں دی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کی کرپشن کو منظر عام پر  لایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے ناراض اراکین کے ساتھ رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔