Friday, May 10, 2024

پرویزخٹک پرویزمشرف سنگین غداری کیس فیصلے سے لاعلم

پرویزخٹک پرویزمشرف سنگین غداری کیس فیصلے سے لاعلم
December 17, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیردفاع پرویزخٹک نے سابق آرمی چیف پرویزمشرف سنگین غداری کیس کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

وزیردفاع پرویزخٹک سابق آرمی چیف پرویزمشرف سنگین غداری کیس کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ کا فیصلہ قرار دیتے رہے۔

پرویز خٹک نے صحافی کو جواب میں کہا صبح سے مصروف تھا، آپ سے سن رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے تو آگے جائے گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے گا تب عملدرآمد کا دیکھیں گے۔