Sunday, May 5, 2024

پرویزخٹک، جہانگیرترین، علیم خان کی پارٹی رکنیت منسوخ !!! عارف علوی اور سیف اللہ نیازی کو شوکاز نوٹس

پرویزخٹک، جہانگیرترین، علیم خان کی پارٹی رکنیت منسوخ !!! عارف علوی اور سیف اللہ نیازی کو شوکاز نوٹس
June 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پی ٹی آئی پارٹی الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیق کرنے والے جسٹس (ر) وجیہہ الدین الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں پارٹی الیکشن میں اثرانداز ہونے پر تحریک انصاف لاہور کے صدر علیم خان، مرکزی رہنما جہانگیرترین، نادر خان لغاری اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی رکنیت منسوخ کر دی اور مستقبل میں انہیں پارٹی میں نہ لینے پر پابندی لگا دی۔ ٹربیونل نے مرکزی رہنما عارف علوی اور سیف اللہ نیازی کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔ واضح رہے کہ پارٹی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹربیونل تشکیل دیا تھا۔